60

واویلاکرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے،صمصام بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ واویلاکرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، فرسودہ نظام کو”ابھی نہیں توکبھی نہیں “کی بنیادپربدلناہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ سٹیٹس کو اورتبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے،عمران خان کیخلاف وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جوماضی میں تھیں ،انہوں نے کہا کہ واویلاکرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے،فرسودہ نظام کو”ابھی نہیں توکبھی نہیں “کی بنیادپربدلناہوگا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کومعاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پرکھڑاکررہے ہیں، سعودی عرب اورقطرکاتعاون پاکستان پراعتماد کامظہر ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام آیا اورنہ ہی آئےگا، بجٹ منظوری کی طرح حکومت آئندہ بھی کامیاب ہوگی، منفی پراپیگنڈہ کرنیوالوں کوناکامی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں