65

دنگل گرل زائرہ وسیم کا بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان

ممبئی: فلم ’’دنگل‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنی پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں مقام بنانے والی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اچانک بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا زائرہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے۔زائرہ وسیم نے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا 5 سال پہلے میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا، مجھے بے تحاشا مقبولیت حاصل ہوئی اور مجھے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔ آج جب میں نے بالی ووڈ میں 5 سال مکمل کرلیے ہیں تو میں یہ اقرار کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں۔ جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں