60

جسٹس قاضی فائز کیخلاف حکومتی ریفرنس پر آج سماعت

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت آج منگل کو ہوگی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید ،اٹارنی جنرل انور منصور خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم بھی شریک ہوں گے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کا جائزہ اجلاس چودہ جون کو ہوا ،چودہ جون کو صدارتی ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے ۔حکومتی ریفرنسز میں دونوں ججز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں