67

رانا ثنا ءاللہ سے بر آمد ہونیوالی ہیروئن کی قیمت کتنی ہے ؟ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتادیا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی سے بر آمد ہونیوالی ہیروئن کی قیمت 15سے 20کروڑ روپے ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثنا ءللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کچھ لینا دینا نہیں اور اس معاملے کوحکومت سے نتھی کرنابھی درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں رانا ثنا ءاللہ کوعدالت میں لایا جائیگا ،رانا ثنا ءاللہ اوران کی جماعت عدالت میں اپنا موقف پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ءاللہ کو اے این ایف نے باوثوق اطلاع پر گرفتار کیا ، نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے ، اے این ایف کو اطلاع تھی کہ راناثنا ءاللہ کے پاس ہیرﺅین ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری آزاد ادارے نے کی ، حکومت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے، اے این ایف کو اطلاع تھی کہ گاڑی سہولت کاری کیلئے استعمال کی جارہی ہے جس پر گاڑی کو ناکہ لگا کر روکا گیا تو گاڑی سے مختلف بیگز سے 15کلو ہیروئن نکلی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں