72

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،کابینہ اجلاس میں 11نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ حج پلان 2019 کی منظوری دے گی ،کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کاپلان تیارکریگی ،اجلاس میں 40ہزار روپے والے بانڈزختم کرنے کی منظوری دی جائیگی،وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ سینئر سٹیزن بل 2019 کی منظوری دیگی ، اس کے علاوہ بچوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائےگی ،بجٹ،ٹیکس ایمنسٹی سکیم اوردیگرمعاملات کاجائزہ لیاجائےگا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں رہنما(ن)لیگ راناثنااللہ کی گرفتاری پربھی بات ہوگی،اس کے علاوہ جنوبی کوریاکے شہریوں کوورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ صوبوں سے ہسپتالوں کی وفاق کومنتقلی کی منظوری دیگی ،اجلاس میں پرائیویٹ پاورانفراسٹرکچر بورڈکے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں