22

عدالت کا رانا ثنا اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ سمیت 6 ملزمان کوریمانڈکیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں پیش کیاگیا ،رانا ثنا اللہ کی جانب سے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر اے این ایف اور دیگر پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 15 کلو ہیروئن برآمدہوچکی ہے ،عدالت چاہے تو ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا سکتی ہے ،عدالت نے اے این ایف کی درخواست پر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزموں کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے رانا ثنا اللہ کو کیمپ جیل بھجوانے کا حکم دیدیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ضلع کچہری آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگاکر بند کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں