9

لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ: 2 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار

لاہور:  لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق، فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فائرنگ ایئر پورٹ لاؤنج میں کی گئی۔ فائرنگ میں جاں بحق ایک شخص کی نفیس کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچا تھا۔ دونوں افراد پیپلزپارٹی رہنما بابر بٹ قتل کیس میں نامزد تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ سردار عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔یاد رہے اس سے قبل عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا 22 جنوری 2010 کو ائیرپورٹ حدود میں قتل ہوا تھا، عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا کو دبئی سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر قتل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں