40

لاہور ایئر پورٹ پرفائرنگ کے ملزموں کو عدالت کے باہر سے 10مسلح افرادگرفتار

لاہور: لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کی پیشی سے قبل پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر سے 10 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کے ملزموں ارشد اورشان کو انسداد دہشتگردی میں پیش کیا جانا تھا ،پولیس نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت کے باہر سے 10مسلح افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق 3مسلح افرادپارکنگ میں کھڑے تھے جبکہ 7 عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ،پولیس کے مطابق ملزمان سے 10 پستول اوربڑی تعدادمیں گولیاں برآمدکرلی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں