7

مریم نواز کا کل منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ،پولیس نے تیاریاں رکوا دیں

سرگودھا: انتظامیہ نے مریم نواز کو منڈی بہاؤالدین میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ن لیگ کو دوسری جگہ جلسہ کرنے کا کہا جا رہا  ن لیگ نے ہر صورت جلسہ کے انتظامات کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے اجازت نہ بھی دی تو جلسہ ہر صورت ہوگا۔کیپٹن (ر) صفدر نے ٹبہ مانک بوسال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے جس کیلئے مریم نواز حکومت کے خلاف منڈی بہاؤالدین سے احتجاج کا آغاز کریں گی اور 7 جولائی کا جلسہ مہنگائی کا سونامی لانے والوں کے آگے بند باندھے گا ۔اس موقع پر ایم این اے سمیت بوسال برادری نے 7 جولائی کو مریم نواز کے منڈی بہاؤالدین کے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ۔ مریم نواز کی بذریعہ موٹر وے آمد پر سالم انٹر چینج سرگودھا میں لیگی کارکن ان کا شاندار استقبال کریں گے اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ منڈی بہاؤالدین لیجایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں