8

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔نوتال کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیر کور (ایف سی) نے مشترکہ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد بولان کے علاقے چھلگری اور درگاہ فتح پور پر ہونے والے خود کش حملوں کا سہولت کار تھا۔ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں