58

منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، درجنوں کارکنان اور رہنما گرفتار

منڈی بہاؤالدین:مسلم لیگ ن آج منڈی بہاؤالدین میں پاور شو کیلئے تیار ہے، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، مریم نواز نے آج ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں مریم نواز سہ پہر 3 بجے جاتی عمرہ سے روانہ ہوں گی۔مسلم لیگ ن کا منڈی بہاءالدین کے قائد اعظم سٹیڈیم میں جلسے کا اصرار، تاہم انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا، مریم نواز نے آج ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ نے قائد اعظم سٹیڈیم کے دروازوں کو تالے لگا دیئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی۔رات بھر پولیس لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارتی رہی، درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، اجازت نہیں دے سکتے۔دوسری طرف ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں مریم نواز آج ضرور منڈی بہاوالدین جائیں گی، وہ سہ پہر 3 بجے جاتی عمرہ سے روانہ ہوں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا،مسلم لیگ ن کے شیر فسطائی حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں