59

سجل علی اپنے کام سے دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کی خواہاں

کراچی : پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچانے والی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ فنکارانہ صلاحیتیں ہی کسی بھی فنکار کو چھوٹا یا بڑا بنا دیتی ہیں،میں اپنے کام سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔ میری خوش نصیبی ہے کہ پہلی بھارتی فلم ہی لیجنڈ ہدایتکار بونی کپور اور لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کرنے کو ملی ان سینئر شخصیات نے جس طرح میری حوصلہ افزائی کی اس کو لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہا میں ایک چھوٹی سی اداکارہ ہوں ، صف اول کی بھارتی فنکاراؤ ں کے مستقبل کے لئے مجھے خطرہ قرار دینا میڈیا کا بڑا پن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں