84

’’اس شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا ۔ ۔ ۔‘‘ بھارتی اداکارہ ایشا گپتا نے تصویرشیئرکرتے ہوئے الزام لگا دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ایک ہوٹل مالک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کہا ہے کہ اس شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا محسوس کیا۔ایشا گپتا نے ٹویٹر پر ہوٹل مالک روہت وگ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ ساری رات عورت کو گھورنا اور اسے پریشان کرنا اس کے نزدیک درست ہے، اس شخص نے مجھے چھوا نہیں اور نہ ہی اس نے کچھ کہا لیکن مجھے گھورتا رہا۔اس شخص کا گھورنے کا انداز ایسا نہیں تھا کہ جیسا کہ وہ مداح ہے یا میں ایک اداکارہ ہوں بلکہ وہ ایک خاتون ہونے کی وجہ سے گھور رہا تھا، ہم کہاں محفوظ ہیں؟ کیا عورت ہونا جرم ہے ؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں