68

احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی ہے،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عوام بناتے ہیں،قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایااوراپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاون خصوصی کا کہناتھاکہ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں،منڈی بہاوالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا،انہوں نے کہاکہ پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں