53

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف محتاط بیٹنگ

برمنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔برمنگھم میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیویڈ وارنر نے کیا تاہم دونوں اوپنر صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم میں ان فٹ عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ ورلڈکپ کے لیگ میچز میں آسٹریلیا نے 9 میں سے 7 میچز کھیلے اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچز میں فاتح رہی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔سیمی فائنل سے قبل راؤنڈ میچز میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دی تھی جب کہ وارم اپ میچ میں بھی آسٹریلوی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں انگلش سائیڈ کو 12 رنز سے زیر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں