42

شاہد خاقان آپ کس پر غصہ اتار رہے ہیں:فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے یہ عمران خان کا کارنامہ ہے جس نے پاکستان کے عوام کی حمایت سے آپ کے استحصالی تسلط کا خاتمہ کیا، کٹھ پتلی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 19 غیر ملکی دورے کئے اور قومی خزانے کو25 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ اپنے ٹویٹ بیانات میں معاون خصوصی نے کہا شاہد خاقان صاحب! آپ اور ن لیگی ترجمان پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ کس پر غصہ اتار رہے ہیں، نواز شریف کو سزا عمران خان نے نہیں عدالتوں نے دی ،عمران خان نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ اپنی بیگناہی میں ثبوت پیش کرنے کے بجائے قطری خط پیش کر دیں،احسن اقبال صاحب !آپ پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کے سوالات کا جواب دیں،آپ کے جرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہو رہے ہیں ان کا جواب کیوں نہیں دیتے ، اپنے دور حکومت میں آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی کاروبار سے فرصت ملتی تو آج پاکستان میں عوام کا کاروبار چل رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا اپنے دور اقتدار میں آپ نے معیشت کی گاڑی کے پہیے اتار کر اس کا انجن بھی بیچ دیا۔انہوں نے مزید کہاکہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے ، سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے ،سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے ” مال مفت دل بے رحم” کے مصداق ہیں، اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے کی ٹپ دی۔ انہوں نے کہایہ لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا آج اپنی اس لوٹ مار کو یہ بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں ، ان کی گاڑیاں سرکاری اور بیرون ملک ذاتی دور ے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے ، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا ،حساب دیئے بغیر ان کی جان چھوٹنے والی نہیں۔ فردوس عاشق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں