45

افغانستان:20طالبان ہلاک،جنگجو مذاکرات کریں:صدر غنی

قندوز: افغان فورسز کیکارروائیوں میں 20طالبان ہلاک ،10زخمی ہو گئے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے قیام امن کیلئے کہاکہ جنگجومذاکرات کی طرف آئیں۔رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ قندوزمیں افغان فورسز کی فضائی اور زمینی کاروائیوں میں 20طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے ۔فوج کے شمالی ریجن کے ترجمان غلام حضرت کریمی نے کہا کہ گزشتہ رات قندور کے ضلع امام صاحب میں افغان طیاروں نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ادھر اٖفغان صدر اشرف غنی نے کابل میں یورپی یونین کی اینٹی کرپشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان پر حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں حقیقی امن کے قیام کوممکن بنانے کایہی وقت ہے ۔انہوں نے کہا 18سالہ خانہ جنگی کے دوران قیام امن کیلئے مناسب وقت نہیں تھالیکن آٓج وہ لمحہ ان پہنچا ہے ۔ اگر ہم نے یہ موقع بھی گنوا دیا تو پھر بہت بڑے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ جنگی کے اصل فریق حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں