46

کراچی: پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: کراچی میں ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر خرم انصار کو گرفتار کرلیا، ملزم خرم انصار کے قبضے سے اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم خرم انصار ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن اور جلاؤ گھیراؤ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم قتل اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ساوتھ افریقہ گروپ کیساتھ ملوث رہا ہے۔ ملزم پر پولیس اہلکار عادل کو نیو ٹاون میں فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم ہڑتال کی کال پر علاقہ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہیں، ملزم کے ساتھیوں میں جہانداد، علی زیدی، شیمی، عدنان اور شہزاد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں