27

’حسینہ مان جائے گی‘ بھارت کی معروف اداکارہ نے خفیہ شادی کرلی

ممبئی : اداکارہ نیہا دھوپیا کے بعد فلم ’حسینہ مان جائے گی‘ کی اداکارہ پوجا بترا نے بھی خفیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا، پوجا بترا نے ساتھی اداکار نوابشاہ سے ایک ہفتہ قبل خفیہ شادی کی جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں، مداحوں نے ویڈیو دیکھتے ہی انہیں مبارک باد دینا شروع کی۔ڈان نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پوجا بترا اور نوابشاہ نے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی اور جلد ہی دونوں اپنی شادی کو قانونی طور پر رجسٹرڈ کروائیں گےدونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی اور ممکنہ طور پر وہ شادی کو رجسٹرڈ کروانے کے بعد دوستوں کو پارٹی بھی دیں گے۔خیال رہے کہ 42 سالہ پوجا بترا کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2002 میں کی تھی جو 2011 میں طلاق پر ختم ہوئی۔پہلی شادی کی ناکامی کے بعد پوجا بترا کا نام متعدد شوبز شخصیات سے جوڑا جاتا رہا، تاہم 2 سال قبل ان کے تعلقات اداکار نوابشاہ سے ہوئے جن کے ساتھ انہیں متعدد بار دیکھا بھی گیا۔پوجا بترا 1993 میں مس انڈیا فیمینا انٹرنیشنل کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں اور انہوں نے تامل، تیلگو اور ہندی سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔پوجا بترا نے 1995 میں کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، ان کی مشہور فلموں میں ’بھائی، سازش، حسینہ مان جائے گی، کہیں پیار نہ ہوجائے، دل نے پھر یاد کیا، فرض، جوڑی نمبر ون، نائک اور اے بی سی ڈی 2‘ شامل ہیں۔دوسری طرف اداکار نوابشاہ نے 2000 سے ’راجا کو رانی سے پیار ہوگیا‘ فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی، تیلگو اور تامل سمیت دیگر زبانوں کی 2 درجن سے زائد فلموں اور متعدد ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں