63

صنم چودھری کی شادی ،امریکہ منتقل ،شوبزکو خیرباد کہہ دیا

لاہور:  اداکارہ صنم چودھری شادی کرکے امریکہ منتقل ہوگئیں اور انہوں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ نے تین ماہ قبل خاموشی سے شادی کی جس میں ان کے چند قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ،شادی کے بعد وہ شوہر کے پاس امریکہ منتقل ہوگئی ہیں اور انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کئی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو باضابطہ طورپر اطلاع بھی کردی ہے ۔معلوم ہواہے کہ انکی شادی امریکہ میں مقیم پاکستانی گلوکار سومی چوہان سے ہوئی ہے ۔ صنم چودھری معروف اداکارہ زیب چودھری کی چھوٹی بہن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں