72

تیرہ دن گزرنے کے باوجود مغوی بازیاب نہ ہو سکا سترسالہ بوڑھی ماں تھانہ کے چکر لگا لگا کر پریشان

میلسی:  تیرہ دن گزرنے کے باوجود مغوی بازیاب نہ ہو سکا سترسالہ بوڑھی ماں تھانہ کے چکر لگا لگا کر پریشان تھانہ صدر پولیس نے بااثر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہ کی میلسی موضع چھتانیان کا رہائشی غلام یاسین 25 جون کو وہاڑی ایس پی انوسٹی گیشن میں پیش ہونے کیلئے گھر سے نکلا اور شام تک گھر واپس نہ آیا تو شبہ اغوا لاحق ہوا تو بااثر دھمکیاں دینے اور جھوٹے مقدمات درج کروانے والے محمد نواز، زاھد نواز، محمد بلال، محمد وکیل اور غلام مرتضی کے خلاف بیٹے کے اغواء کی درخواست تھانہ صدر پولیس کو گزاری تو ستر سالہ بیوہ فیض الہی اپنے جواں سال بیٹے اور پانچ کمسن بچوں کے باپ غلام یاسین کی برآمدگی کیلئے روزانہ صبح سے شام تک تھانہ صدر میں کبھی باہر فرش پر تو کبھی ایس ایچ او کے کمرہ کے باہر دہائیاں دے دے کر اپنے بیٹے کی راہ تکتے تکتے شام کو مایوس ہوکر واپس چلی جاتی ہے مگر پولیس اسکی ایک نہیں سنتی آج تک ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بوڑھی ماں نے بچوں سمیت گڑ گڑاتے ہوے جگر گوشہ کی برآمدگی کیلئے آئی جی پنجاب، وزیر اعلی پنجاب، اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اہل علاقہ سمیت پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے گھر کے واحد کفیل کو جلد از جلد ظالم بااثر لوگوں کے چنگل سے چھڑا کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں