28

سنگیتا نے باپ کی جائیداد بیچ کر پیسے اپنی نئی فلم پر لگادئیے

لاہور: ہدایتکارہ سنگیتااپنی نئی فلم صرف تم ہی تو ہوکی پروموشن کیلئے فنکاروں کے ہمراہ لاہور پہنچ گئیں تاہم دانش تیمور مصروفیات کے باعث ان کے ساتھ نہیں ۔سنگینا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ باپ کی جائیداد فروخت کرکے فلم بنائی ،افسوس کہ دوسال تک مخصوص لابی نے سینماگھروں میں نمائش نہیں ہونے دی اب فلم کو پنجاب فلم سنسر بورڈنے پاس کردیا ہے اورآج مرکزی فلم سنسر بورڈ میں پیش کی جائے گی۔فلم کی نمائش 19جولائی کو ملک بھر کے 100کے قریب سینماگھروں میں ہوگی اورپریمیئر شو کل ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں