28

عابد علی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے خواہش مند

کراچی: آسٹریلیا کیخلاف گزشتہ سیریز میں ون ڈے ڈیبیو پر سنچری سکور کرنے والے قومی بیٹسمین عابد علی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے خواہشمند ہیں جن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا خاتمہ ہو چکا لہٰذا اب ان کی نگاہیں مستقبل کے چیلنجز پر مرکوز ہیں۔واضح رہے کہ عابد علی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے ابتدائی سکواڈ میں شامل تھے لیکن انہیں میگا ایونٹ سے قبل انگلینڈ کیخلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری معرکے میں موقع دیا گیا جہاں وہ پانچ رنز بنا سکے جس پر انہیں میگا ایونٹ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ سے خارج کر کے انگلینڈ میں ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی خدمات قومی ٹیم کیلئے حاصل نہیں کی جا سکیں۔انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد 31 سالہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی بیٹنگ اور فٹنس کی بہتری پر کام شروع کردیا ہے اور وہ سری لنکا کیخلاف رواں برس دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں جس میں سے ایک ٹیسٹ کراچی یا لاہور میں بھی کھیلا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جانب سے بھرپور محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے فزیکل فٹنس کے ساتھ بیٹنگ کی صلاحیتوں کو بھی کافی بہتر بنایا ہے لیکن انہیں چانس دینا بہرحال سلیکٹرز کا کام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں