20

حج سے قبل غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

مکہ مکرمہ: حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں