29

مایا علی کو بالی ووڈمیں کام کرنے سے زیادہ پاکستان عزیز

کراچی: ماڈل واداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ فنکار آزاد ہوتا ہے اس کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،کام کی آفر کہیں سے بھی آئے ، اچھا کردار ہی فنکار کو آفرقبول کرنے پر مجبور کرتا ہے ۔روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے مایا علی نے کہ بھارتی فلم کیلئے ممبئی جاکر معاملات فائنل کرچکی تھی تاہم دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات نے فلم سے دور کردیا ۔فلم کی شوٹنگ دبئی میں کرنے کی آفر بھی کی گئی لیکن مجھے سب سے پہلے اپنا ملک پاکستان عزیز ہے ۔بھارت سے اب بھی فلموں میں کام کرنے کی آفرزہیں تاہم میرا کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں