27

کچھ لوگ میری کامیابی سے جلتے ہیں ،مجھے ان کی پرواہ نہیں :میرا

لاہور: سینئر اداکارہ میرانے کہاکہ نا جانے کچھ لوگ دوسروں کی کامیابیوں پر کیوں جلتے ہیں، کامیابیاں تو قسمت والوں کو ملتی ہے ۔ میرا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ بہت خوش ہو ں کہ میری فلم باجی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے ،فلم میں تمام فنکاروں نے دل و جان سے محنت کی ہے ۔سینئراداکارہ نے کہا کہ میری کامیابیوں پر کچھ لوگوں کو بڑی جلن ہوتی ہے مگر مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں نا ہی میرے پاس اتنا ٹائم ہے کہ ان فارغ لوگوں کی طرف دھیان دوں،میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں اور اپنامقام بحال رکھنے کیلئے مزیدمحنت کروں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں