32

صحافیوں کے مسائل حل کرو ۔ شکارپور میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ،

شکارپور(امیر علی بھٹو) صحافیوں کے مسائل حل کرو ۔ شکارپور میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر شکارپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صدر آغا اسرار پٹھان، جنرل سیکریٹری رحیم بخش جمالی کی قیادت میں میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کی برطرفیوں ، تنخواہوں کی بروقت عدم ادائیگی، ٹی وی چینلز کی زبردستی بندش اور پریس میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ، آزادی اظہارِ رائے پر قدغن سمیت میڈیا ورکرز کے حقوق کی پامالی کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے بازءوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شکارپور پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جو جمانی ہال چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی،اس موقع پر آغا اسرار پٹھان، رحیم بخش جمالی، سوڈو جیمس،ایاز منگی،جمیل مہر، عبدالخالق سومرو اور دیگر کا کہنا تھا کے صحافیوں کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے، میڈیا ہاءوسز سے ورکرز کوبرطرف کیا جا رہا ہے، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہیں ہو رہی، مختلف ٹی وی چینلز پر بندش اور پریس میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسرشپ اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی پامالی کسی صورت قبول نہیں ، اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کے صحافیوں کے تمام مسائل حل کیئے جائیں ،دیگر صورت احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر شکارپور پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا، ریلی میں ابراہیم بروہی، امدادکھکھرانی،عزیز شیخ،نادر بلوچ، دیدار سومرو، شہمیر جمالی، وحید پھلپوٹو، ارشاد آرائیں ،وسیم سنجرانی، عتیق دھکڑعرفان نون، عمران بروہی، ذوالفقار مگسی،امیر بھٹو، غلام قادر عباسی، عبدالرشید جامڑو، دیدار بلوچ،حکیم جتوئی،سلطان سومرو، حاکم سنجرانی، عزیز نون سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں