39

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

شکارپور۔ (امیر علی بھٹو ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھل میں ساتھ دن قبل بیدردی سے قتل ہونے والے شھید قائم الدين سرکی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سندھ يونائٹيڈ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے لکھیدر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا ریلی کی قیادت
عبدالرزاق ٻرڑو،عقيل بھیو,جمال آکاش، عبدالعليم مهر نے کی اس موقع پر کہا کہ ٹھل پولیس شھید قائم الدین سرکی کی قاتلوں ابھی تک گرفتار نہیں کر رہی ہے قاتل بے خوف ہوکر آزاد گھوم پھر رہے ہیں، ٹھل پولیس غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ، آئے جی سندھ کلیم امام نوٹس لیں اور قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لے آئیں شھید قائم الدین سرکی کی قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں