33

’’پرے ہٹ لو‘‘ کاکردار میری حقیقی زندگی کے قریب:مایا علی

اسلام آباد : اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ فلم ‘‘پرے ہٹ لو’’ میں ان کا کردار ان کی اصل زندگی سے مماثلت رکھتا ہے ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ فلم پرے ہٹ لو میں ثانیہ کا کردار ان کی حقیقی زندگی کے بہت قریب ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے خاندان کی روایات کو جانتے ہوئے اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرتی ہے اور وہ رشتوں کو نبھانا جانتی ہے ۔ خلیل الرحمن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شہریار منور، زارا نور عباس اور مایا علی شامل ہیں۔فلم عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں