80

ضمیر پر بوجھ ہوا تو استعفیٰ دیدونگا :شیخ رشید

راولپنڈی:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ابھی ضمیر پر بوجھ نہیں اس لئے استعفیٰ نہیں دے رہا ،اگر کبھی ضمیر پر بوجھ پڑا تو استعفیٰ دے دوں گا۔گوالمنڈی پل پر نالہ لئی ایکسپریس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق حکمران اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں ، انہوں نے جو مال لوٹا ہے وہ اب ان کے کام نہیں آ رہا ہے ، جس آدمی نے گاجریں کھائی ہیں اس کے پیٹ میں درد ہو گا چاہے وہ ہمارا ہو یا اپوزیشن کا،مریم نواز نے ویڈیو ویڈیو کھیل کر ن لیگ کو مروا دیا،شہباز شریف کی کوشش ہے ان کی اور ان کے بیٹے کی بچت ہوجائے ، 90 دن میں بڑے بڑے لوگ اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔شہباز شریف اور حمزہ کی کوئی بچت نہیں ہوگی، وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا ہے ، ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ، نوے دن اہم ہیں، بڑے لوگ اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں