16

کیویز 18 سال بعد خوف کی دیوار پارکرنے کیلیے تیار

لاہور: کیویز 18سال بعد خوف کی دیوار پار کرنے کیلیے تیار ہوگئے جب کہ سیکیورٹی ماہر کی تسلی بخش رپورٹ سے خدشات کے بادل چھٹ گئے۔پی سی بی ستمبر،اکتوبرمیں نیوزی لینڈ اور پھر انگلینڈ کی میزبانی کیلیے تیاریوں میں مصروف ہے،میچز کا شیڈول بھی جاری کیا جا چکا، ان ٹورز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے 2 ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ اسنیئر پاکستان میں موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے مابین ایک معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کا دورہ کرنے سے قبل غیر جانبدار ماہر سے سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنا ضروری ہے،افغانستان میں طالبان کا غلبہ ہونے پر سامنے آنے والی صورتحال میں بعض کیوی کرکٹرز کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ان حالات میں ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ اسنیئر کی رپورٹس اہمیت کی حامل تھیں، دونوں نے لاہور اور راولپنڈی میں وینیوز، ہوٹلز اور روٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ مقامی حکام سے ملاقاتوں میں بھی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی،مہمان ٹیموں کو صدر مملکت کے برابرسیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں