27

شلپاشیٹھی کی واپسی،12سال بعد فلم میں اداکاری کریں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی 12 برس قبل 2007 میں فلم ’’اپنے ‘‘میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، دھرمیندر اورکترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں تاہم 2014میں ایک فلم ’’ڈھشکیاؤں‘‘ پروڈیوس کی تھی اور آئٹم سانگ پر پرفارم کیاتھا، بعد ازاں شلپا شیٹھی مختلف ڈانس شوز کی میزبانی کرتی رہیں لیکن اب شلپا شیٹھی12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔فلم کے ہیرو دلجیت دوسانج ہونگے ، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں