48

مری میں قلت آب اور پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایم پی اے میجر ر لطاسب ستی نےواٹر سکیم کے دیگر تکنیکی امور بات چیت کی

مری:مری میں قلت آب اور پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایم پی اے میجر ر لطاسب ستی سیکرٹری پبلک ہیلتھ پنجاب اور چیف انجنیئر پبلک ہیلتھ اور دیگر محکمہ کے افسران نے کشمیر پوائنٹ میں میجر ر لطاسب ستی کو بلک واٹر سکیم کی بحالی اور دیگر امور بریفنگ دینے کے بعد بلک واٹر سکیم کے دیگر تکنیکی امور بات چیت کی ۔یاد رہے کہ یہ سکیم چودھری پرویز الہی نے اس وقت کے تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم کی خصوصی کاوشوں سے میگا پروجیکٹ منصوبہ بنایا تھا بعد ازاں اسے ن لیگ کی حکومت نے بند کر دیا تھا ۔جس کو تحریک انصاف کی حکومت نے بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اس منصوبے پر 2 ارب روپے سے زاہد رقم بھی خرچ ہو گئی تھی ۔ن لیگ کے دور حکومت میں اس منصوبے کو ڈسمنٹل کرنے کا پروگرام کیا تھا جس پر سردار محمد سلیم خان نے سردار اشفاق خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے لاہور ہائئ کورٹ سے ن لیگ کے اس فیصلے کو کالا دم کروا دیا تھا ۔اس منصوبے پر سردار محمد سلیم خان نے دن رات کام کیا تھا ۔اب تحریک انصاف کی حکومت کے آتے یی ایم پی اے میجر ر لطاسب ستی نے اس منصوبے کی بحالی کی بھر پور کوشش شروع کی جو اب میجر ر لطاسب ستی کی کوششوں سے کام شروع ہونے سے قبل پیپر ورک کے آخری مراحل میں ہے اور ذرایع کے مطابق اس منصوبے کی بحالی کے لئے فنڈز بھی مختص کیے جا چکے ہیں ۔میجر ر لطاسب ستی اس منصوبے پر کام شروع ہونے کی جلد ہی خوش خبری عوام کو دیں گے اسی سلسلہ میں چیف انجنیئر پبلک ہیلتھ ۔سیکرٹری پبلک ہیلتھ کے ساتھ دیگر افسران نے اس منصوبے کے علاقہ کا دورہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو جلد قلت آب کے مسلہ کو حل کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں