51

ڈی آئی خان ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گیٹ پرخودکش دھماکا

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر خودکش دھماکے اور پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں صبح سویرے دہشتگردی کے 2 واقعات پیش آئے ہیں۔دہشتگردوں نے پہلے کوٹلہ سیدان کے قریب پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔شہید اہلکاروں کی ڈی باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران ڈی آئی خان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گیٹ پرخودکش بمبار خاتون نے خود کو اڑالیاجس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ،جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل جہانگیر اور انعام کورائی بھی شامل ہیں ،دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ڈی آئی خان منتقل کیا جارہا ہے جن میں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر دھماکا خودکش تھا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر خودکش دھماکاخاتون نے کیا ہے، خودکش حملوں کے بعد ڈی آئی خان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں