56

تھریسامے مستعفی، بورس جانسن نے برطانیہ کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لندن: برطانیہ میں سبکدوش ہونے والی وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ میں آخری خطاب کے بعد ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں بورس جانسن کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سبکدوش یونے والی وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب کے بعد ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔تھریسامے کی ملاقات کے بعد بورس جانسن نے بھی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکہ برطانیہ نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تھریسامے کے استعفی کے بعد نومنتخب بورس جانس ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں جو کل اپنی نئی ٹیم کا اعلان کریں گے۔قبل ازیں برطانوی پارلیمنٹ نے الوداعی خطاب کے لیے تھریسامے کا تالیاں بجا کر شاندار استقبال کیا، بورس جانسن سمیت اراکین نے سبکدوش وزیراعظم کو ملک کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ ملکہ برطانیہ بھی تھریسامے کے کام کی تعریف کی۔واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے بریگزٹ ڈیل پر بات نہ بننے پر وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا جس پر انتخابات ہوئے اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں