79

ماڈل ماروی شبیربدتمیزی اور ہتک آمیز سلوک پر دلبرداشتہ

لاہور: ٹاپ پاکستانی ماڈل ماروی شبیر نے فوٹو شوٹ کے دوران متعدد افراد کی طرف سے ہونے والی بدتمیزی اور ہتک آمیز سلوک پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ اس موقع پر موجود لوگوں نے ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جس سے میں بہت دلبرادشتہ ہوں اور میرا دل ٹوٹ چکا ہے ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ماروی شبیر نے کہا کہ ڈیزائنر زینب سلمان کے شوٹ کیلئے لاہور کے نواحی علاقے میں گئیں جو ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر تھا۔ شوٹ مکمل نہیں ہوا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ وہ میری وڈیو بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن میں نے منع کردیا جس پر مجھ سے بد تمیزی اور ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں