54

یوم سیاہ ناکام،25جولائی روشن صبح کا آغاز ، فردوس اعوان

کراچی : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن کا یوم سیاہ ناکام ہوگیا ،25جولائی تو روشن صبح کا آغاز ہے ، ایک برس قبل 25جولائی کو عوام نے ووٹ کی مہر کی سیاہی سے اپوزیشن کے چہروں کوکالا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے کراچی آمد کے موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ25جولائی کو عمران خان کی 23سالہ جدوجہد رنگ لائی ، 25جولائی کو کرپشن فری پاکستان کا آغازہوا،اقتدار کی باریاں لینے والوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ، اپوزیشن کی سیاہ کاریوں سے متعلق آج (جمعہ کو) پر یس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں 10نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔ کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔ ویج ایوارڈ کے حوالے سے قائم کمیٹی 180 دن کے اندر اپنی تجاویز دے گی۔ کابینہ نے ای سی سی آئی کے فیصلوں کی توثیق کی۔ پانچ محکموں کو کابینہ کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پاسپورٹ سے پیشے کے خانے کو ختم کیا گیا ہے ۔ نیپرا، اوگرا، پی ٹی اے ، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ، پی پی آر اے کو کابینہ کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اعلان جنگ غربت کے خاتمے کے لیے کریں۔ فردوس اعوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں