43

لاڑکانہ میں ایچ ائی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 957 تک جا پہنچی

لاڑکانہ :  رتوڈیرو لاڑکانہ میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 957تک پہنچ گئی جن میں 784 بچے اور بڑی عمر کے 173افراد شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ ہیڈ کوارٹر رتوڈیرو نے اعداد و شمار جاری کردئیے ۔ سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کےمطابق اب تک مجموعی طورپر 957 ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ رتوڈیرو میں 32685 مریضوں کی اسکریننگ کاعمل مکمل کرلیا گیا ہے، بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسزکی تعداد 784ہوگئی جبکہ بڑی عمر کے 173افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یاد رہے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے تحصیل ہسپتال رتوڈیرو کا دورہ کیا تھا، عالمی ماہرین نے بلڈ اسکریننگ کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرمی میں اسکریننگ کٹس کو فرج یا آئس باکس میں رکھنے کی ہدایات دیں تھیں ۔ اس کے علاوہ عالمی ماہرین نے بلڈ اسکریننگ کٹس کا بھی جائزہ لیا، کٹس کی کوالٹی چیک کرنے کے بعد کٹس باکس اپنے ساتھ لے گئے، طبی ماہرین نے حکام سے26 ہزار افراد کی بلڈاسکریننگ کاریکارڈ بھی طلب کرلیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں