39

افغان امن میں پاکستان کا کرداراہمیت کا حامل :گلبدین حکمت یار

کابل: افغانستان میں حزب اسلامی کے معروف رہنما گلبدین حکمت یار نے کہا کہ آزادانہ ومنصفانہ انتخابات ہی موجودہ مسائل کا واحد اور بہتر حل ہے ، غیرملکی افواج کا انخلا ہی افغانستان میں امن کا باعث بن سکتا ہے ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کلیدی اہمیت کا ملک ہے ،بین الاقوامی خبررساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی امیداوار اور حزب اسلامی کے معروف رہنما گلبدین حکمت یار نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا افغانستان میں آزاد ومنصفانہ انتخابات ہی موجودہ مسائل کا واحد اور بہترین حل ہے ۔ افغانستان میں امن کیلئے ضروری ہے کہ غیر ملکی افواج کامکمل انخلا ہو۔افغان قوم امریکی صدر کے اس بیان کو مسترد کرتی ہے ، اور مذمت کرتی ہے کہ اگر امریکہ چاہیے تو افغانستان کو صفحہ ہستی سے مٹادے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں