70

افغانستان میں سرکاری عمارت پر خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک

غزنی: افغانستان میں ضلعی دفتر پر خود کش حملہ آو نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ غزنی کے ایک ضلعی دفتر کے پہلے داخلی دروازے پر علی الصبح کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غزنی پولیس چیف خالد وردک کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرکزی دروازے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے بعد عمارت میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنادیا جس کے باعث کم جانی نقصان ہوا۔ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزنی کے ضلعی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے اور عمارت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں