57

حکمرانوں کو سپورٹ کرنیوالے اب پچھتارہے ہیں : سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سپورٹ کرنیوالے اب پچھتارہے ہیں ۔ مہنگائی ،بیر وزگاری اور کڑی شرائط کے ساتھ آئی ایم ایف کی غلامی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے ۔نوجوان اپنے بکھرتے خوابوں سے پریشان ہیں۔ ملک کی معاشی پالیسیاں تباہ ، تجارت ختم ، مارکٹیں بند اور ترقی کا پہیہ رک گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہوگی تو ہم سکیورٹی اور دفاع کے بعد سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کیلئے مختص کریں گے ،اساتذہ کوعزت وتوقیر اور ہرپاکستانی بچے کومفت تعلیم دیں گے ،ہمارے پاس ملک میں تعلیمی انقلاب کیلئے مکمل ایجنڈاہے ،بے گھرلوگوں کو گھر اور بیروز گار نوجوانوں کو بیروزگاری الاؤنس دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں