28

ایران پابندیوں میں نرمی پرامریکہ سے کشیدگی کم کرنے پر تیار

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانسیسی ہم منصب کے پیغام کے جواب میں امریکہ سے جاری کشیدگی کے خاتمہ کا منصوبہ پیش کردیا ۔ایرانی میڈیاکے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے دورہ پیرس کے دوران صدر میکخواں کو روحانی کا پیغام پہنچایا جس میں امریکہ کیساتھ جاری کشیدگی کے خاتمہ کے حوالے سے تجاویز شامل تھیں۔رپورٹ کے مطابق ایران جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کے اصرار کے بغیر تہران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی شرط پر امریکہ کیساتھ بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لئے تیارہے ۔روحانی کے “متبادل حل” کی بنیاد پر واشنگٹن ایران سے مطالبہ نہیں کرے گا کہ وہ جوہری معاہدے کے لئے مشترکہ ورکنگ پلان میں واپس آئے البتہ تہران صرف اس بات کا مطالبہ کر رہا ہے کہ ایرانی تیل اور بین الاقوامی بینکنگ خدمات پر عائد پابندیاں واپس لے لی جائیں۔روحانی کے منصوبے کے مطابق ایران جوہری پاسداریوں میں کمی لانے کا سلسلہ بھی روک دے گا۔ ان میں یورینیم کی افزودگی کی 3.67فیصد حد بھی شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں