75

مقدونیا میں متعددپاکستانیوں سمیت 21 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سکوجی: جنوب مشرقی یورپ کے ملک مقدونیا میں پولیس نے 21غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے اتوار کو جاری ایک بیان میں بتایاکہ گشت کرنے والے اہلکاروں نے سربیا کی سرحد کے قریب ایک جیپ کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اہلکاروں نے علاقے کی تلاشی لی تو جنگل میں چھپے 21 افراد پکڑے گئے جن کا تعلق پاکستان، عراق اور شام سے ہے۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر سفر کررہے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ ان افراد کو مائیگرینٹ ٹرانزٹ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں یونان کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں