31

ہفتہ رفتہ:انٹر بینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستا

کراچی : گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر6پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.60روپے اورفروخت 160.70روپے ہو گئی ،تاہم اسی مدت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160روپے اور فروخت 160.50روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران برطانوی پائونڈ کی قدر میں 1.40روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید198روپے اور فروخت199.80روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں