54

لاہور: تیز رفتار ٹرک نے دو لڑکوں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

لاہور:  لاہور کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ چوک میں تیز رفتار ٹرک نے دو لڑکوں کو کچل دیا۔ سات سالہ احسان جاں بحق جبکہ چودہ سالہ ابراہیم شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق چودہ سالہ ابراہیم اور سات سالہ احسان موٹر سائیکل پر کھانا لینے گھر سے نکلے۔ شاہ عالم مارکیٹ چوک پر ایک تیز رفتار ٹرک نے دونوں کو کچل دیا۔ حادثے میں احسان موقعے پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ابراہیم شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا ٹریفک نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں جبکہ اس نوعیت کا رواں ہفتے یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں