30

دستیاب سہولتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ،شیخ الجامعہ

کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ ہمارے مقابلے میں نجی جامعات کے پاس جگہ اور کلاس رومزبھی کم ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ زیادہ پروگرامز چلارہے ہیں اوردستیاب سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں،ہمیں بھی دستیاب سہولیات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔جامعہ کراچی کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔فیکلٹی کی مضبوطی کے لیے فیکلٹی کے مابین ریلیشن شپ ناگزیر ہے، وہ ہی شعبہ جات ترقی کرتے ہیں جن کی فیکلٹی ریلیشن شپ بہتر ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات میں آڈیوویژول لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزیدکہاکہ معاشرے میں موجود نفسیاتی الجھنوں کو دور کر کے ہی انفرادی اور اجتماعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہ جامعہ کراچی کی ترقی کے لئے ٹیم ورک کرنے اورایک دوسری کی چیزوں کو درگزرکرنے کی ضرورت ہے ۔علاوہ ازیں عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے انچارج مالیکیولر لیب محمد زوہیب کی جانب سے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ نے کہا کہ ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں