60

جنوبی ایشیا کو غربت چیلنج کا سامنا اسلاموفوبیا سے نفرت بڑھ رہی ہے:صدر

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے ،دنیا میں اسلامو فوبیا کی وجہ سے نفرت بڑھ رہی ہے ،جنوبی ایشیا کو غربت جیسے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے ،رکن ممالک کے پارلیمان میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل پر بحث ہونی چا ہیے ۔دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیا ریجن عالمی تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچویں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیا ریجن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن کر سامنے آئی ہے ۔ اس سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو کوششوں کی ضرورت ہے ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کو جمہوری اداروں کو معاشی اور جمہوری ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ اور تعاون کے عہد کو نبھانا ہوگا۔پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے ریاستوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتاہے جس سے ان کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی،یوگنڈا کی سپیکر اور سی پی اے کی صدر ربیکا خادگا نے کہا کہ آبادی جنوبی ایشیا کے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئرپرسن اور کیمرون کی ڈپٹی سپیکر ایمیلیا مجاوا لیفاکا نے کہا کہ تعلیم، صحت، آبادی پر کنٹرول اور اقتصادی ترقی سمیت تمام ترقیاتی اہداف کا حصول منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں