13

میرا بیٹا آروو میرا سائنس ٹیچر ہے: اکشے کمار

بالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’مشن منگل‘ انڈیا کے یوم آزادی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی کاسٹ آج کل فلم کی پروموشن میں خاصی مگن ہے۔ فلم میں سائنسدان اور انڈیا کے خلائی مشن کے ڈائریکٹر کا کردار نبھانے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اصل زندگی میں ’میرا بیٹا آروو میرا سائنس ٹیچر ہے۔‘ممبئی مرر انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جب اکشے سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سائنسی موضوعات پر اپنے بیٹے کے ساتھ بحث کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا ’ہم بحث و مباحثہ نہیں کرتے، بس وہ (آروو کمار) مجھے سائنس کے متعلق بتاتا ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں