13

اداکارہ زباب رانا کو نئی ڈرامہ سیریل میں لیڈ رول کے لئے منتخب کیا گیا ہے

کراچی :اداکارہ زباب رانا کو نئی ڈرامہ سیریل میں لیڈ رول کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کا ورکنگ ٹائٹل’’محبوب قدموں میں‘‘میں رکھا گیا ہے ۔ سیریل کے ڈائریکٹر فرقان آدم ہیں جبکہ کاسٹ میں ،زباب راناسعد قریشی،سکینہ خان، کنزیٰ ملک، شاہین خان اور دیگرفنکار شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی ایسے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو دوسروں کی خوشیاں دیکھ کر حسد کی آگ میں جلتے رہتے ہیں۔اس سیریل میں سکینہ خان منفی کردار میں نظر آئے گی جو زباب رانا کی خوشگوار زندگی میں زہر گھولنے کیلئے تمام حدیں عبور کرجاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں