8

شوروم کے اندر کھڑی کار سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد، دونوں کا آپس میں کیا تعلق تھا اور یہ انکشاف کب ہوا؟ کہانی سامنے آگئی

کراچی :  ر ات گئے اسٹیل ٹاون تھانےکی حدود میں واقع علی رضا کار شورم کے اندر سے کار سے لڑکا اور لڑکی کی پراسرار طورپر لاشیں ملی ہیں ، متوفیان گلشن حدید کے رہائشی تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود بن قاسم پیپری مین نیشنل ہائی وے ایزی سٹی ایریا میں و اقع علی شوروم کے اندر کھڑی کارنمبرAPY406سے 22سالہ حماد ولد سلطان پرویز اور19سالہ حرا کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر اورموقع معائنے کے بعد لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی ، پولیس کے مطابق لڑکی اورلڑکا گلشن حدید کے رہائشی تھے ، ابتدائی معلومات کے مطابق علی موٹر شو روم متوفی حماد نے اپنے ایک دوست کے ساتھ پارٹنر شب پر کھولا ہوا تھا جمعے کے دن شورم بندہوتا ہے لیکن رات کو شوروم کے پاس حماد کا پارٹنر علی رضا گذررہا تھا کہ اس نے لائٹیں کھلی دیکھ کر اپنے بھائی کو فون کیا کہ شوروم جاکر دیکھو ں لائٹیں کس نے کھولی ہیں جب علی رضا کے بھائی شورم آئے تو شورم بند نہیں تھا صرف شٹر آدھا بند کیاہوا تھا اور اندر حماد اپنی کار میں ایک لڑکی کے ساتھ موجود تھا اور کار کا اے سی چل رہا تھا ،پولیس کے مطابق حماد اور حرا آپس میں محبت کرتے تھے ، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدوجہ موت معلوم ہوسکے گی۔دریں اثناءرات گئے شاہ لطیف ٹاﺅن تھانے کی حدود گلستان سوسائٹی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں